افریقہ
جنوبی ایتھوپیا کے سرحدی علاقوں میں نسلی تصادم میں شدت، 14 ہزار سے زائد ایتھوپیائی بے گھر ہو کر کینیا فرار
جنوبی ایتھوپیا کے سرحدی علاقوں میں نسلی تصادم میں شدت، 14 ہزار سے زائد ایتھوپیائی بے گھر ہو کر کینیا فرار
جنوبی ایتھوپیا کے سرحدی علاقوں میں اورومو اور صومالی برادریوں کے درمیان تشدد اور خونریز جھڑپوں میں شدت آنے کے سبب 14 ہزار سے زائد شہری کینیا بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
انسانی امدادی اداروں نے عارضی کیمپوں میں خوراک، پینے کے پانی اور حفظانِ صحت کی اشیاء کی شدید قلت سے متعلق خبردار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز (Reuters) کے مطابق امدادی عہدیداروں نے ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بے گھر افراد کی دیکھ بھال کے لیے فوری بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔


