پاکستان

پاکستان میں شبِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر ملک گیر عزاداری

پاکستان کے مختلف شہروں میں 13 نومبر 2026ء کو شبِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجالسِ عزا، مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی، ماتم داری اور عزائی اجتماعات منعقد ہوئے۔

کراچی: عزیزآباد کی جامع مسجد و امام بارگاہ بوتراب سے مجلس کے بعد جلوسِ عزا برآمد ہوا، جبکہ محفل شاہ خراسان، محفل مرتضیٰ، کھارادر، انچولی اور ڈیفنس میں بھی مجالسِ عزا اور ماتم داری کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد: جامعۃ الکوثر میں ایامِ عزائے فاطمی کے سلسلے میں پانچ روزہ مجالس منعقد ہوئیں، جن سے علامہ شیخ محمد شفا نجفی نے خطاب کیا۔

لاہور: گلستانِ زہرا سمیت مختلف مقامات پر مجالسِ عزا اور عزائی اجتماعات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

راولپنڈی: مختلف مقامات پر مجالس عزا کے علاوہ مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 57ویں سالانہ عالمی خاتونِ جنت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور دانشوروں نے شرکت کی۔

ملتان: حیدریہ امام بارگاہ گلگشت میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جبکہ عالمی خاتونِ جنت کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ان اجتماعات میں علمائے کرام، ذاکرین، نوحہ خوانوں اور عزاداروں نے شرکت کرکے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کو یاد کیا اور بارگاہِ رسالت میں تعزیت و پرسہ پیش کیا۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ، پشاور، حیدرآباد اور پاراچنار سمیت پورے پاکستان میں شیعوں نے عزاداری کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button