افریقہ

نیجیریا کے فوجی اڈے پر بوکو حرام کے حملے میں درجنوں فوجی اور عام شہری ہلاک و زخمی

سنی شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے وابستہ مسلح عناصر نے شمال مشرقی نیجیریا کی ریاست بورنو کے علاقے گوزامالا میں ایک فوجی اڈے پر منظم اور اچانک حملہ کیا، جس میں کم از کم 10 فوجی مارے گئے اور 20 سے زائد دوسرے زخمی ہو گئے۔اس دہشت گردانہ یلغار کے دوران فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا، ساتھ ہی قریب کے گاؤں کے کچھ حصوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

کم از کم چھ عام شہری اور مقامی چوکیدار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے فوجی ذرائع اور مقامی باشندوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سنی شدت پسند مسلح گروہ کے لوگوں نے سرکاری فورسز کے ٹھکانے پر دھاوا بولنے سے پہلے علاقے کے رہنے والوں کی 40 سے زیادہ ماہی گیری کی کشتیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

یہ جان لیوا حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب نیجیریا کی فوج اس سے پہلے بھی ریاست بورنو میں اس گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر چکی ہے، مگر ملک کے شمال مشرق میں بوکو حرام کی طرف سے سلامتی کو لاحق خطرات اب بھی برقرار ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button