افریقہ
سوڈان: بازار اور ٹرانسپورٹ مرکز پر ڈرون حملہ، ۸۰ شہری ہلاک
سوڈان: بازار اور ٹرانسپورٹ مرکز پر ڈرون حملہ، ۸۰ شہری ہلاک
سوڈان میں ایک بازار کے قریب ٹرانسپورٹ مرکز اور مسافروں کے اجتماع پر مہلک ڈرون حملے میں کم از کم ۸۰ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، اس ڈرون نے دس منٹ کے اندر دو بار ان شہریوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا جو اپنے گاؤں واپس جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
یہ واقعہ اپریل ۲۰۲۳ء میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اب تک کے خونریز ترین انفرادی حملوں میں شمار ہوتا ہے۔
روزنامہ «گارجین» (The Guardian) کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان کی جنگ میں بغیر پائلٹ کے طیاروں کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور رواں سال کے ابتدائی چار مہینوں ہی میں کم از کم ۸۸۰ عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنا ہے۔




