خبریںیمن

یمن پھر ہمہ گیر جنگ کی دہلیز پر؛ اقوامِ متحدہ کے نمائندے کا انتباہ

اقوامِ متحدہ کے یمن امور کے خصوصی نمائندے ہانس گرونڈبرگ نے فوجی جھڑپوں میں شدت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ ملک ایک بار پھر ہمہ گیر جنگ کی طرف لوٹ آیا ہے۔

خبر نیٹ ورک "الجزیرہ” کی رپورٹ کے مطابق، ہانس گرونڈبرگ نے عام شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کو پہنچنے والے شدید نقصانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، حملوں کے فوری خاتمے اور سیاسی مذاکرات کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔

اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یمن کا مسئلہ صرف جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے اور میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں امن کا نعم البدل نہیں بن سکتیں۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے اراکین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یک زبان ہو کر اور مشترکہ طور پر سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے ثالثانہ کوششوں کی حمایت کریں۔

خبر رساں ایجنسی "آناتولی” کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جھڑپوں کی نئی لہر میں کم از کم 46 عام شہری جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button