یورپ

اسلامی مرکز ویانا میں نومسلموں کے لئے دینی مبانی کا تعلیمی کورس؛ یورپ میں اسلامی علوم و آگہی کے ارتقاء کے لئے زمین ہموار

اسلامی مرکز ویانا میں نومسلموں کے لئے دینی مبانی کا تعلیمی کورس؛ یورپ میں اسلامی علوم و آگہی کے ارتقاء کے لئے زمین ہموار

اسلامی مرکز ویانا نے دینِ مبین اسلام کے شائقین اور نومسلموں کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر "مبانی اسلام – سطح 1” کے عنوان سے ایک خصوصی کورس باہمی تعامل اور مکالمہ محور فضا میں منعقد کیا۔

اس تعلیمی پروگرام کا اسلامی اصول و معارف سے آشنائی کے مشتاق افراد نے پرجوش استقبال کیا۔

ویب سائٹ "دنیا بھر کے مسلمان” پر شائع شدہ رپورٹ کے مطابق یہ تعلیمی پروگرام اسلام کے اعتقادی مبانی کا ایک مربوط، روشن اور قابلِ فہم ادراک فراہم کرنے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا تھا۔

اس کورس کے شرکاء نے منظم تعلیمی مواد سے بہرہ مند ہونے کے علاوہ ایک صمیمی ماحول میں اپنے سوالات پیش کئے، تبادلہ خیال کیا اور اپنے ذہنی اشکالات و ابہامات کو دور کیا۔

اسلامی مرکز ویانا کے مسئولین نے شرکاء کی فعال شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کورسز کے انعقاد کو نومسلموں کی روحانی و فکری معاونت اور مغربی معاشروں میں اسلامی تعلیمات کی پائیدار تعلیم اور گہری تفہیم کی راہ ہموار کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button