آسٹریلیا

جنوب مغربی سڈنی کے ایک اسلامی قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کے بعد آسٹریلوی پولیس کی جانب سے وسیع تحقیقات کا آغاز

جنوب مغربی سڈنی کے ایک اسلامی قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کے بعد آسٹریلوی پولیس کی جانب سے وسیع تحقیقات کا آغاز

سڈنی کے علاقہ نارلن میں واقع اسلامی قبرستان "النور” میں مسلمانوں سے متعلق متعدد قبروں کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ نے آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی میں تشویش اور غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے۔

اس قبرستان کا انتظام دیکھنے والی "لبنانی مسلم ایسوسی ایشن” نے اس اقدام کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی اور انتہائی نازیبا حرکت قرار دیا ہے۔

آسٹریلوی خبر رساں نیٹ ورک "نائن نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے اس واقعہ کے مرتکب افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

قبرستان انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ اور کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button