پاکستان
پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی 11.92 فیصد بڑھ گئی
پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی 11.92 فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد، 25 ستمبر: پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 11.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی میں 1 فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارۂ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر ڈیزل 51 فیصد، پیٹرول 47.50 فیصد، ایل پی جی 64 فیصد اور بجلی 59 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمت میں 116 فیصد، گندم کے آٹے میں 32.41 فیصد، مٹن میں 15.75 فیصد اور بیف میں 13.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب آلو 39 فیصد، چینی 21 فیصد، ٹماٹر 19 فیصد اور انڈے 18 فیصد سستے ہوئے۔




