شیعہ مرجعیت
جاہل قاصر وہ ہے جو عقلاء کی نظر میں معذور ہو اور جسے سوال کا امکان میسر نہ رہا ہو: آیۃ اللہ العظمی شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست جمعرات 5 ربیع الثانی 1448ھ کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں حسبِ معمول معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے جاہل قاصر اور جاہل مقصر کے مفہوم کے بارے میں فرمایا: جاہل قاصر وہ ہے جو عقلاء کی نظر میں معذور ہو، یعنی حقائق اس تک نہ پہنچے ہوں اور اس کے ذہن میں سوال کرنے کا خیال بھی نہ آیا ہو۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: جبکہ جاہل مقصر وہ ہے جس تک حقائق پہنچے ہوں یا اسے سوال کرنے کا موقع حاصل رہا ہو، لیکن اس نے ان حقائق کے تئیں بے اعتنائی برتی ہو۔




