اگر دیگر مذاہب کے پیروکار بعض شعائر کو قبول نہ بھی کرتے ہوں، لیکن اہلِ بیت علیہم السلام کے دشمن نہ ہوں تو وہ ناصبی شمار نہیں ہوتے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
اگر دیگر مذاہب کے پیروکار بعض شعائر کو قبول نہ بھی کرتے ہوں، لیکن اہلِ بیت علیہم السلام کے دشمن نہ ہوں تو وہ ناصبی شمار نہیں ہوتے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد 13 ذی الحجہ 1447ھ بروز ہفتہ ہوا۔
اس نشست میں حسبِ سابق حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نواصب اور اہلِ بیت علیہم السلام کے دشمنوں کے حکم کے بارے میں فرمایا: اگر کوئی شخص ناصبی ہو اور اہلِ بیت علیہم السلام سے دشمنی رکھتا ہو تو اس کا حکم کافر کا حکم ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بعض مذاہب کے پیروکاروں کے ناصبی ہونے کے حکم کے بارے میں فرمایا: اگر یہ افراد ائمۂ اطہار علیہم السلام میں سے بعض کی امامت کو قبول نہیں کرتے یا بعض شعائر کو نہیں مانتے، لیکن اہلِ بیت علیہم السلام سے دشمنی نہیں رکھتے، تو وہ ناصبی نہیں ہیں۔
معظم لہٰ نے تاکید فرمائی: ناصبی وہ شخص ہے جو اہلِ بیت علیہم السلام سے کھلی دشمنی رکھتا ہو اور اس دشمنی کا اظہار بھی کرتا ہو۔




