ہندوستان

ہندوستان،سہارنپور کلکٹریٹ مسجد کی مسماری: قانونی تنازع برقرار

ہندوستان،سہارنپور کلکٹریٹ مسجد کی مسماری: قانونی تنازع برقرار

اترپردیش کے سہارنپور کلکٹریٹ احاطہ میں واقع مسجد کی مسماری کے بعد قانونی و سیاسی ردعمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد سرکاری اراضی پر غیر مجاز تعمیر تھی اور عدالتی کارروائی کے بعد اسے منہدم کیا گیا، جبکہ مسجد انتظامیہ نے کارروائی کے طریقۂ کار پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسماری کے بعد ملبے سے تقریباً 20 فٹ گہرا کنواں نما قدیم ڈھانچہ برآمد ہوا، جس کا ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے معائنہ کیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق یہ ڈھانچہ 200 سے 250 سال قدیم ہوسکتا ہے، تاہم حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کا وفد مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں سہارنپور پہنچا اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ مسجد کی مسماری پر مبینہ قابلِ اعتراض تبصروں کے الزام میں سماجی کارکن ہدیٰ زری والا کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button