افریقہ

مشرقی افریقہ کے خطہ میں حلال صنعت کے قومی معیار اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے یوگنڈا کے اقدامات

مشرقی افریقہ کے خطہ میں حلال صنعت کے قومی معیار اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے یوگنڈا کے اقدامات

یوگنڈا کے قومی ادارۂ معیارات کے حکام نے ملک میں حلال صنعت کے لئے ضابطہ جاتی نظام کا جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کے سلسلہ میں نئے اقدامات شروع کیے ہیں۔

یوگنڈا ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق، متعلقہ یوگنڈین اداروں نے غیر ملکی ماہرین کی ایک ٹیم کے تعاون سے حلال سرٹیفکیٹس سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور تجارتی قوانین کا جائزہ لینے کا عمل شروع کیا ہے۔

رپورٹ میں درج معلومات کے مطابق، یوگنڈا اپنی زرعی اور مویشی پروری کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حلال سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لئے ایک جامع نظام قائم کرنے اور بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی برآمدات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button