سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کے لئے سخت قوانین، بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں
سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کے لئے سخت قوانین، بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں
سعودی عرب کے انتظامی اور قونصلر حکام نے ان غیر ملکی شہریوں کے خلاف جرمانے اور کارروائی کے لیے نئے قوانین اور سزائیں نافذ کر دی ہیں جو غیر قانونی طور پر یا آزادانہ طور پر (بغیر قانونی اجازت کے) کام کرتے ہیں۔
اس فیصلہ کا مقصد لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا اور اقامتی قوانین و سرحدی سلامتی سے متعلق ضوابط کی نگرانی مزید سخت کرنا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر آزادانہ کام کرنے والے افراد کو مرحلہ وار سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں 50 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ، چھ ماہ تک قید اور ملک بدری شامل ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ میں درج معلومات کے مطابق، ایسے افراد کو مدد فراہم کرنے، انہیں رہائش دینے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر بھی سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے، جو 100 ہزار سعودی ریال تک ہو سکتے ہیں۔




