شام

دمشق اور حلب کے مضافات میں بدامنی پھیلانے والی کارروائیوں میں اضافہ؛ سکیورٹی اہلکاروں اور مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا

دمشق اور حلب کے مضافات میں بدامنی پھیلانے والی کارروائیوں میں اضافہ؛ سکیورٹی اہلکاروں اور مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا

شام میں حملوں اور مسلح کارروائیوں کی ایک نئی لہر کے نتیجے میں دمشق اور حلب کے مضافاتی علاقوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ویب سائٹ مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، دمشق کے مضافاتی علاقے میں معرونہ سے التل جانے والے راستے پر ایک دیسی ساختہ بم دھماکے میں شام کی داخلی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسی طرح حلب کے مضافاتی علاقے میں ایک مسافر بس پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button