افغانستان
پاکستان کے راستے افغانستان میں 700 سے زائد امدادی ٹرک پہنچ گئے
پاکستان کے راستے افغانستان میں 700 سے زائد امدادی ٹرک پہنچ گئے
اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کے راستے 700 سے زائد ٹرک غذائی اشیاء اور ضروری سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔
یہ امدادی سامان ایسے وقت میں پہنچا ہے جب گزشتہ موسمِ خزاں سے سرحدی جھڑپوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان زمینی راستے تقریباً بند رہے ہیں۔
خشک سالی، موسمیاتی بحران اور لاکھوں مہاجرین کی واپسی کے باعث تقریباً 14 ملین افغان شہری شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، لہٰذا یہ امداد ضرورت مندوں کے لئے ایک اہم سہارا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اور اسلام آباد میں اس کے نمائندہ نے امدادی سامان کی کامیاب ترسیل کی تصدیق کی ہے۔




