ظہور اللہ تعالیٰ کا حتمی وعدہ ہے، اس میں ہرگز تخلف نہیں ہوگا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
ظہور اللہ تعالیٰ کا حتمی وعدہ ہے، اس میں ہرگز تخلف نہیں ہوگا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی نشست کا انعقاد منگل، 27 صفر 1448ھ کو ہوا۔
اس نشست میں بھی حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی اور دینی سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے حوالے سے حضرت امام رضا علیہ السلام کی ایک روایت بیان کرتے ہوئے فرمایا: حضرت سے پوچھا گیا: کیا یہ ممکن ہے کہ ظہور کی علامات ظاہر نہ ہوں، لیکن ظہور واقع ہوجائے؟ امام علیہ السلام نے فرمایا: ہاں، ایسا ممکن ہے۔ پھر سوال کیا گیا: کیا یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف قیامت تک ظہور نہ فرمائیں؟ امام علیہ السلام نے فرمایا: ایسا نہیں ہوسکتا، بلکہ ظہور ضرور واقع ہوگا۔
معظم لہ نے مزید تاکید فرمائی کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ، جیسا کہ عرض کیا گیا، اصلِ ظہور ایک وعدہ ہے، اور خداوندِ متعال اپنے وعدے کے خلاف عمل نہیں فرماتا۔ البتہ ظہور کی علامات وعید کے حکم میں ہیں، اور وعید کے خلاف عمل کرنا درحقیقت فضیلت شمار ہوتا ہے۔




