ترکیہ نے ایران سے متصل دشوار گزار سرحدی علاقوں میں 6 کلومیٹر طویل پہلی فولادی دیوار تعمیر کر دی
ترکیہ نے ایران سے متصل دشوار گزار سرحدی علاقوں میں 6 کلومیٹر طویل پہلی فولادی دیوار تعمیر کر دی
ترکیہ نے اپنی مشرقی سرحدوں کی سکیورٹی مضبوط بنانے اور غیر قانونی آمدورفت، اسمگلنگ اور دیگر سکیورٹی خطرات کی روک تھام کے لئے صوبہ وان کے علاقے باش قلعه میں 6 کلومیٹر طویل ماڈیولر فولادی دیوار تعمیر کی ہے۔
یہ سرحدی علاقہ انتہائی ناہموار زمین اور دشوار جغرافیائی حالات کے باعث روایتی دیوار کی تعمیر کے لئے موزوں نہیں تھا۔
خبر رساں ادارہ اناتولی کے مطابق، ایران اور ترکیہ کی سرحد کے اس حصے میں پہلی مرتبہ ماڈیولر فولادی نظام استعمال کیا گیا ہے۔
یہ حفاظتی ڈھانچہ ایک میٹر بلند کنکریٹ کی بنیاد پر قائم ہے اور 5 میٹر طویل فولادی پروفائلز پر مشتمل ہے، جبکہ اس کے بالائی حصے پر 90 سینٹی میٹر طویل خاردار بلیڈ وائر نصب کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد کو بند اور مؤثر انداز میں کنٹرول کرنے کے لئے ترکیہ کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔
صوبہ وان میں اس حفاظتی رکاوٹ کی تعمیر کا کام 2021ء میں شروع کیا گیا تھا، جو بتدریج چالدران، اوزالپ، سرائے اور باش قلعه کے علاقوں کو مکمل طور پر اپنی حدود میں شامل کر رہا ہے۔




