افغانستان
طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے حکم پر افغانستان میں اعضائے جسم کی پیوندکاری اور خرید و فروخت پر مکمل پابندی
طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے حکم پر افغانستان میں اعضائے جسم کی پیوندکاری اور خرید و فروخت پر مکمل پابندی
طبی شعبہ سے متعلق طالبان حکومت کے متنازع فیصلوں نے افغانستان کے صحت کے نظام کو سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔
بی بی سی (BBC) کے مطابق طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف نے اعلان کیا ہے کہ اس وزارت کے قانون کی دفعہ 18 کے تحت گردہ، جگر، آنکھ اور دیگر تمام انسانی اعضا کی خرید و فروخت اور پیوندکاری ممنوع ہے۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی وقار کے تحفظ اور انسانی جسم کی تجارتی استعمال کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔