شیعہ مرجعیت
صرف اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے روایت موجود ہے
صرف اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے روایت موجود ہے: آیۃ العظمی شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازیؒ کی روزانہ علمی نشست 21 صفر 1448ھ، بروز بدھ منعقد ہوئی۔
اس نشست میں بھی سابقہ جلسوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے مختلف اوقات میں میت کے لئے مجلسِ ترحیم منعقد کرنے کے حکم کے بارے میں فرمایا: فوت شدہ شخص کے لئے پہلے، تیسرے، ساتویں یا چالیسویں دن مجلس کرنا جائز ہے، لیکن اس سلسلے میں کوئی روایت موجود نہیں ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: حتیٰ معصومین علیہم السلام یعنی رسول اللہ، امیرالمومنین، حضرت فاطمہ زہرا اور امام حسن صلوات اللہ علیہم اجمعین کے لئے بھی اس حوالے سے کوئی روایت نہیں ہے۔
انہوں نے تاکید فرمائی: صرف اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے روایت موجود ہے۔




