آسٹریلیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

سڈنی کی مسجد و حسینیہ آل یاسین کی جانب سے عراق میں مواکبِ حسینی کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی میں تعاون

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی مدظلہ العالی سے وابستہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قائم مسجد و حسینیہ آل یاسین نے ایامِ اربعینِ حسینی کے موقع پر ایک انسان دوست اقدام کرتے ہوئے عراق میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت میں مصروف مواکبِ حسینی کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی میں حصہ لیا۔

اس خدمت کے تحت ہزاروں بوتلیں صاف پینے کے پانی کی مختلف مواکبِ حسینی میں تقسیم کی گئیں تاکہ انہیں اربعینِ حسینی کے زائرین کی خدمت اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکے۔

یہ اقدام آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی مدظلہ العالی سے وابستہ مراکز کی جانب سے مواکبِ حسینی کی معاونت اور حضرت سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد اربعینِ حسینی کے عظیم انسانی و دینی اجتماع میں خدمتِ زائرین کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button