ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

ہندوستان بھر میں حضرت قاسم علیہ السلام کے مصائب کی مجالس، شبیہِ تابوت اور جلوسِ مہندی برآمد

قدیمی روایات کے مطابق سات محرم الحرام کو پورے ہندوستان میں حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے فرزند حضرت قاسم بن الحسن علیہ السلام کی یاد میں مجالسِ عزا منعقد کی گئیں، جن میں ان کے مصائبِ کربلا کو بیان کیا گیا۔

دارالحکومت دہلی، ممبئی، حیدرآباد، چنئی، لکھنؤ سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں منعقد ہونے والی مجالسِ عزا میں علماء و خطباء نے حضرت قاسم علیہ السلام کی زندگی، وفاداری، شجاعت اور میدانِ کربلا میں ان کی مظلومانہ شہادت کا تذکرہ کیا۔ حضرت قاسم علیہ السلام کے دردناک مصائب سن کر عزادارانِ حسینی اشکبار ہو گئے اور مجالس میں پرسہ داری کا ماحول طاری رہا۔

اس موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں حضرت قاسم علیہ السلام کی نسبت سے شبیہِ تابوت کے جلوس بھی برآمد کئے گئے، جبکہ روایتی طور پر جلوسِ مہندی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

سات محرم الحرام کی یہ روایات ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عشروں سے جاری ہیں اور ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ حضرت قاسم بن الحسن علیہ السلام کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button