عراق
عراق میں اربعین ہیلتھ پلان کے تحت 460 رضاکار میڈیکل ٹیمیں سرگرم

زائرینِ حسینی کو وسیع طبی سہولیات کی فراہمی
اربعین کے ایام قریب آتے ہی کربلائے معلیٰ کی جانب جانے والے راستوں پر لاکھوں زائرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق، وزارتِ صحتِ عراق کا کہنا ہے کہ "اربعین کے خصوصی صحت پلان” کے تحت 460 رضاکار میڈیکل ٹیمیں چوبیس گھنٹے زائرین کو علاج معالجے اور صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔




