عراقمقدس مقامات اور روضے

اربعین کے دوران گمشدہ زائرین کی تلاش کے لئے عراق میں مشترکہ اسمارٹ نظام کا آغاز

اربعین حسینی کے موقع پر گمشدہ زائرین کی فوری تلاش اور ان کی رہنمائی کے لئے عراق کی عتباتِ مقدسہ نے ایک مشترکہ اور جدید اسمارٹ نظام کا آغاز کر دیا ہے۔

الفرات نیوز کے مطابق، اس جامع نظام کے تحت عتباتِ مقدسہ کے کمپیوٹر مراکز کو باہم منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے تمام مقدس شہروں اور روضہ ہائے مقدس میں گمشدہ زائرین کا فوری سراغ لگانا اور انہیں ان کے اہلِ خانہ تک پہنچانا ممکن ہو گیا ہے۔

یہ مربوط نظام اربعین حسینی کی اختتامی تقریبات تک مسلسل فعال رہے گا اور زائرین کو مؤثر، تیز رفتار اور منظم خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button