ہندوستان

پونچھ اور راجوری میں بارش و سیلاب سے تباہی، 16 افراد جاں بحق

جموں و کشمیر کے اضلاع پونچھ اور راجوری میں موسلا دھار بارش، اچانک سیلاب اور بادل پھٹنے کے واقعات نے شدید تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ درجنوں مکانات، دکانیں، گاڑیاں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔

انتظامیہ، فوج، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن امداد اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button