مقدس مقامات اور روضے

منفرد فلکیاتی مظہر، دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی درست سمت معلوم کرنے کا نادر موقع

15 جولائی کو چند لمحوں کے لیے خانۂ کعبہ کا سایہ غائب ہو جائے گا

منفرد فلکیاتی مظہر، دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی درست سمت معلوم کرنے کا نادر موقع

مکہ مکرمہ: آج 15 جولائی کو ایک منفرد فلکیاتی مظہر رونما ہوگا، جب سورج عین خانۂ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس کے باعث چند لمحوں کے لئے خانۂ کعبہ کا سایہ بالکل ختم ہو جائے گا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانۂ کعبہ کے عین اوپر (سمتِ الرأس) ہوگا۔ اس وقت سورج کی شعاعیں عمودی طور پر خانۂ کعبہ پر پڑیں گی، جس کے نتیجے میں اس کا سایہ نظر نہیں آئے گا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ منفرد موقع دنیا بھر کے مسلمانوں کو بغیر قطب نما کے قبلہ کی درست سمت معلوم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس وقت اگر کسی ہموار مقام پر ایک سیدھی لکڑی یا دھاتی راڈ کو عمودی طور پر نصب کیا جائے تو اس کے سائے کی مخالف سمت خانۂ کعبہ، یعنی قبلے، کی سمت کی نشاندہی کرے گی۔

واضح رہے کہ سورج سال میں صرف دو مرتبہ خانۂ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے۔ قبلے کے تعین کا یہ فلکیاتی طریقہ صدیوں سے استعمال ہوتا چلا آ رہا ہے اور آج بھی اسے قبلے کی سمت کی جانچ کے لیے ایک سادہ، سائنسی اور مستند ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button