خبریںشیعہ مرجعیت

عالمِ تشیع کے مرجعِ عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا انتقال

آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ نہایت رنج و غم کے ساتھ فقیہِ اہلِ بیت علیہم السلام، عالمِ تشیع کے مرجعِ عالیقدر، عالمِ ربّانی اور حوزہ ہائے علمیہ کے استادِ بزرگ حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے انتقالِ پُرملال کی اطلاع دی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر ہم بارگاہِ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ)، حوزہ ہائے علمیہ، فقاہت و مرجعیت کے عقیدت مندوں اور تمام شیعیانِ عالم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے دفتر نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ تشییع، تدفین اور مجلسِ ترحیم سے متعلق پروگراموں کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button