عراق

کربلائے معلّیٰ میں قرآن و عترت کے اٹوٹ ربط کی شاندار تجلی؛ روضۂ مبارک حضرت سیدالشہداءؑ میں عراق بھر کے قاریان قرآن کی عظیم عزاداری اور جلوس

کربلائے معلّیٰ میں قرآن و عترت کے اٹوٹ ربط کی شاندار تجلی؛ روضۂ مبارک حضرت سیدالشہداءؑ میں عراق بھر کے قاریان قرآن کی عظیم عزاداری اور جلوس

عراق کی انجمنِ قاریان قرآن نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے ایامِ عزا کی مناسبت سے روضۂ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے صحنِ مطہر میں ایک عظیم اور منظم قرآنی و حسینی اجتماع کا انعقاد کیا، جہاں خصوصی مجلسِ عزا اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

اس روح پرور اجتماع کا مقصد واقعۂ عاشورا کے معنوی و الٰہی پیغام سے تجدیدِ عہد کرنا تھا۔

شیعہ خبر رساں ادارہ کے مطابق، اس بابرکت تقریب میں عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں قرّاء، حفاظِ قرآن اور اساتذۂ علومِ قرآنی شریک ہوئے۔

شرکاء نے تلاوتِ کلامِ مجید، نوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ذریعہ قرآن و عترت کے ابدی اور ناگسستہ رشتے، یعنی ثقلین، کی عملی اور روحانی تجلی کو اس مقدس بارگاہ میں نمایاں کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button