یورپ

جرمنی میں دائیں بازو کی انتہاپسند اور اسلام مخالف جماعتوں کے خلاف 15 ہزار افراد کا احتجاج

جرمنی میں دائیں بازو کی انتہاپسند اور اسلام مخالف جماعتوں کے خلاف 15 ہزار افراد کا احتجاج

جرمنی میں ریاستی انتخابات سے قبل دائیں بازو کی انتہاپسند اور اسلام مخالف جماعتوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف ہزاروں افراد نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ مزدور یونینوں، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے شہر ایرفرٹ کی سڑکوں پر نکل کر انتہاپسند جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (AfD) کی سالانہ کانفرنس کی جانب جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔

یہ احتجاج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان منعقد ہوا۔

رائٹرز کے مطابق، مشرقی جرمنی کے شہر ایرفرٹ میں تقریباً 15 ہزار مظاہرین نے اس جماعت کے خلاف احتجاج کیا، جس پر اسلام دشمنی، تارکینِ وطن اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز سیاست کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ یہ جماعت آئندہ ریاستی انتخابات میں پہلی بار کسی وفاقی ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button