یورپ
جرمنی کی عدالت کا داعش سے وابستہ عراقی میاں بیوی کو سخت سزا؛ ایزدی بچیوں کو غلام بنانے اور نسل کشی میں ملوث قرار

جرمنی کی ریاست بویریا کی اعلیٰ عدالت نے داعش سے وابستہ ایک عراقی میاں بیوی کو نسل کشی، جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور دہشت گرد تنظیم داعش کی رکنیت کے الزامات میں سخت سزائیں سنائیں۔
عدالت نے مرد کو عمر قید جبکہ اس کی 30 سالہ اہلیہ کو 9 سال 6 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان نے عراق میں قیام کے دوران دو کم سن ایزدی بچیوں کو غلام بنا کر ان سے جبری مشقت لی اور ان کے ساتھ سنگین جنسی زیادتیاں کیں۔
عدالت نے اس عمل کو داعش کی جانب سے ایزدی برادری کے خاتمے کی منظم مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے نسل کشی کی واضح مثال قرار دیا۔




