یورپ

یورپ میں شدید موسم: ہیٹ ویو کے بعد طوفان و بارشوں سے تباہی

یورپ میں شدید موسم: ہیٹ ویو کے بعد طوفان و بارشوں سے تباہی

برلن: یورپ میں شدید گرمی کی ہلاکت خیز لہر کے بعد اچانک آنے والے طاقتور طوفانوں اور موسلادھار بارشوں نے کئی ممالک میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ جرمنی، چیک جمہوریہ اور پولینڈ سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ فرانس میں اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یورپ میں حالیہ برسوں کی شدید ترین گرمی دیکھی جا رہی ہے، اور 2024 میں ہیٹ ویو سے 62 ہزار سے زائد اموات بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق گلوبل وارمنگ اور کاربن اخراج میں اضافہ ان شدید موسمی تبدیلیوں کی بنیادی وجہ ہے، جس کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور اچانک سیلاب و طوفان جنم لے رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے یورپی ممالک کو گرمی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کاربن اخراج میں کمی کے بغیر ایسے خطرناک موسموں میں اضافہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button