روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں موکبِ (انجمن) طلابِ علومِ دینیہ کی مجلسِ عزاداری کا انعقاد
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں موکبِ (انجمن) طلابِ علومِ دینیہ کی مجلسِ عزاداری کا انعقاد
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایامِ عزاء کے موقع پر، شہرِ مقدس کربلا میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے وابستہ مراکز میں سے ایک موکب طلاب علوم دینیہ نے حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا۔
یہ عزاداری آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفترِ کربلا کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ مجلس عزا نمازِ مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد شروع ہوا۔
اس جلوسِ عزاداری میں متعدد ممتاز دینی و علمی شخصیات، بالخصوص آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر کے اراکین نے شرکت کی۔ انہوں نے حرمِ مطہر حضرت سید الشہداء علیہ السلام میں مجالسِ عزا برپا کرکے حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے وفادار اصحاب کی شہادت پر خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام، خصوصاً حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔




