یورپ

لندن کے قلب میں شیعوں کی شاندار عزاداری؛ یومِ عاشورا پر "لبیک یا حسین” کی صدائیں گونج اٹھیں

لندن کے قلب میں شیعوں کی شاندار عزاداری؛ یومِ عاشورا پر "لبیک یا حسینؑ” کی صدائیں گونج اٹھیں

لندن: یومِ عاشورائے حسینیؑ کے موقع پر ہزاروں مسلمان اور محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام لندن کی مرکزی شاہراہوں پر عظیم جلوسِ عزا اور سینہ زنی میں شریک ہوئے۔

عزاداروں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام سے مزین علم اور پرچم بلند کئے اور "لبیک یا حسین” اور "ہیہات مِنَّا الذِّلَّۃ” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر شرکاء نے برطانیہ کے دارالحکومت میں واقعۂ کربلا کے ابدی پیغامِ حق، آزادی، عدل اور ظلم کے خلاف مزاحمت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

یہ عظیم مذہبی جلوس، جو ہر سال مختلف قومیتوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے عزاداروں کی بھرپور شرکت سے منعقد ہوتا ہے، یورپ میں مقیم شیعانِ اہلِ بیت کے اتحاد، باہمی یکجہتی اور حضرت امام حسین علیہ السلام سے والہانہ عقیدت کا حَسین مظہر بن کر سامنے آیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button