یمن

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں 1000 فلسطینی جاں بحق، صورتحال انتہائی سنگین: اقوام متحدہ

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں 1000 فلسطینی جاں بحق، صورتحال انتہائی سنگین: اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے باوجود اسرائیلی حملوں میں تقریباً 1000 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں عوام بارودی مواد، وبائی امراض اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے خطرات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انتونیو گوتیرس کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو آبادکاروں کے تشدد، غیرقانونی آبادکاری میں توسیع اور ممکنہ الحاق کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زمینوں کا الحاق بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگا۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے مشرقی بیت المقدس میں انروا کے دفتر پر قبضہ کو بھی غیرقانونی اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button