یمن

مصنوعی ذہانت کی مدد سے صنعا کے قرآنی مخطوطات کی تاریخ کی تحقیق و بازسازی کے لئے جرمن محققین کے 12 سالہ منصوبے کا آغاز

جرمن محققین نے مسجدِ جامعِ صنعا میں دریافت ہونے والے سیکڑوں قدیم قرآنی مخطوطات پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جامع تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ قیمتی تاریخی مجموعہ جو ابتدائی اسلامی صدیوں سے تعلق رکھتا ہے، یمن کے خاص حالات کے پیشِ نظر باقی ماندہ ڈیجیٹل تصاویر اور مائیکرو فلموں کے ذریعہ زیرِ مطالعہ لایا جا رہا ہے۔

"ہامبرگ یونیورسٹی” کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، یہ منصوبہ جرمن ریسرچ فاؤنڈیشن کی مالی معاونت اور مشین ویژن ٹیکنالوجی کے استعمال سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبہ کا بنیادی مقصد ان مخطوطات کے ماخذ کی بازسازی اور ان قرآنی آثار کے حوالے سے سائنسی شناخت میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button