عراق
کویت کی حسینیوں میں آیت اللہ سید احمد شیرازی کی مجالسِ عزاداریِ حسینی میں شرکت
کویت کی حسینیوں میں آیت اللہ سید احمد شیرازی کی مجالسِ عزاداریِ حسینی میں شرکت
ماہِ محرم الحرام کے پہلے عشرے کے موقع پر، مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے فرزندِ ارجمند آیت اللہ سید احمد شیرازی کی کویت میں واقع قیام گاہ پر شیعیانِ اہلِ بیت علیہم السلام اور عاشقانِ آلِ محمد کی کثیر تعداد کی شرکت سے مجلسِ عزاداریِ حسینی برپا ہوئی۔
آیت اللہ سید احمد شیرازی نے اپنے ہاں مجلس کی میزبانی فرمانے کے علاوہ، شعائرِ حسینی کی تعظیم و تکریم کی غرض سے کویت کی متعدد حسینیوں بشمول حسینیۂ کربلائیاں، الجعفریہ، عاشور اور السجادیہ میں بھی شرکت فرمائی۔




