عراق میں سنی شدت پسند دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری؛ کرکوک میں داعش کے خفیہ نیٹ ورک کو کاری ضرب
عراق میں سنی شدت پسند دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری؛ کرکوک میں داعش کے خفیہ نیٹ ورک کو کاری ضرب
عراق کی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں نے سنی شدت پسند دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے اور ملک کے شمالی علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ایک نئی پیشگی کارروائی انجام دی ہے۔
یہ آپریشن داعش کے خفیہ سیلوں کے خاتمے، ان کی تنظیمِ نو کو ناکام بنانے اور عراق کے مختلف شہروں کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کا سدباب کرنے کی وسیع مہم کا حصہ ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، عراق کے انسدادِ دہشت گردی ادارے نے صوبہ کرکوک کے شمالی پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں ایک منظم اور دقیق آپریشن کے دوران داعش کے ایک خطرناک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے فوراً بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا، تاکہ دہشت گردوں کے تمام خفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس محور میں داعش کے مزید عناصر موجود نہ ہوں۔




