خبریںعراق

اربعین حسینی کے لئے بجلی کی فراہمی کا خصوصی منصوبہ کامیاب

قومی گرڈ مستحکم اور زائرینِ کربلا کو چوبیس گھنٹے خدمات

لاکھوں عاشقانِ اہلِ بیت علیہم السلام کی اربعین کی باشکوہ مشایہ میں شرکت کے ساتھ ہی زائرینِ حسینیؑ کو فنی اور بنیادی معیارات کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا عمل مکمل ہوا اور زیارتی راستوں پر قومی بجلی کا نظام قابلِ اطمینان حد تک مستحکم رہا۔

وزارتِ بجلی عراق کے سرکاری بیان کے مطابق، وزیرِ بجلی علی سعدی وھیب کی براہِ راست نگرانی اور پیداوار، ترسیل و تقسیم کے تمام شعبوں کی مکمل تیاری کے ساتھ یہ خصوصی منصوبہ سو فیصد کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اس وسیع آپریشن میں 4653 سے زائد ماہرین، 929 سپورٹ گاڑیاں اور 36 موبائل پاور پلانٹس تعینات کیے گئے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔

اسی طرح مڈل ایسٹ نیوز نے بتایا کہ کربلائے مقدسہ کے مرکزی راستوں کو شیڈول لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے اور مواکب و طبی مراکز کو مستحکم بجلی فراہم کرنے کے علاوہ، زائرین کی آمدورفت میں آسانی کے لئے 108 بسیں بھی مختص کی گئیں۔

تکنیکی ٹیمیں تمام زائرین کی واپسی مکمل ہونے تک اپنے مراکز میں موجود رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button