ثقافت اور فنخبریں
محرم پر مبنی 18ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح، دنیا بھر کے فنکاروں کی عقیدت کا اظہار

لکھنؤ: ریاستی للت کلا اکیڈمی، قیصر باغ میں ون وائس ٹرسٹ کے زیر اہتمام محرم پر مبنی 18ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ نمائش میں خطاطی، مصوری اور فوٹوگرافی کے ذریعے واقعۂ کربلا اور محرم الحرام کے موضوعات کو پیش کیا گیا۔
نمائش میں ایران، عراق، اسپین، یونان، لبنان، ترکی سمیت مختلف ممالک کے 21 غیر ملکی فنکاروں اور ہندوستان کے متعدد شہروں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی۔ مجموعی طور پر 30 فوٹوگرافروں، 36 خطاطوں اور 22 مصوروں کی تخلیقات میں سے منتخب فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور انسانی اقدار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔




