شیعہ مرجعیت

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی محرم کے موقع پر اہم نصیحتیں: مجالس عزا کی توسیع اور نیازمندوں کی دستگیری پر زور

ماہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر عالم تشیع کے جلیل القدر مرجع آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی نے ہیئتوں اور مواکب حسینی کے نام اپنے بیان میں شعائر عاشورا کی شایان شان بزرگداشت اور گزشتہ برسوں کے مقابلے مجالس عزا کی مزید وسعت کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے ذکر اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے احیاء کو نزول رحمت الٰہی اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے دل کی تسلی کا باعث قرار دیا اور دنیا بھر میں اس روایت کی توسیع کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر قم کا ذکر کرتے ہوئے اس بارگاہ ملکوتی کو عزائے حسینی کے قیام کا کلیدی محور قرار دیا۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے اپنی نصیحتوں کے ایک اور حصے میں اہل ایمان کو موجودہ سخت معاشی حالات میں عزاداروں کو کھانا کھلانے اور نیازمندوں کی دستگیری میں شرکت کی دعوت دی۔

مجالس کے آغاز میں زیارت آل یاسین کی تلاوت اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں روزانہ سورہ "یٰسین” کا ہدیہ بھی اس مرجع عالی قدر کی جانب سے عزاداروں کے لیے دیگر مؤکد سفارشات میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button