افریقہ
محرم الحرام 1448 کی آمد پر مڈغاسکر میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں پرچمِ عزائے حسینی بلند

ماہِ محرم الحرام 1448 ہجری قمری کی آمد کے ساتھ ہی ملک مڈغاسکر کے شہر ماہاجانگا میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے زیرِ سرپرستی مراکز میں پرچمِ عزائے حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام بلند کرنے کی مجالس منعقد ہوئیں۔
ان مجالس کے دوران مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے دفتر اور مرکزِ حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا میں مؤمنین اور عزادارانِ حسینی کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں عزائے حسینی کے سیاہ پرچم لہرائے گئے۔
اس موقع پر شرکاء نے اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام کے غم و اندوہ کے مہینہ، ماہِ محرم الحرام، کی آمد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایامِ محرم میں مجالسِ عزا، عزاداری اور شعائرِ حسینی کے بھرپور انعقاد کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔




