افغانستان
ہرات میں طالبان کے ہاتھوں ’’ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز‘‘ کی خاتون ملازمہ کی گرفتاری کی شدید مذمت
ہرات میں طالبان کے ہاتھوں ’’ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز‘‘ کی خاتون ملازمہ کی گرفتاری کی شدید مذمت
بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹر ودآوٹ بارڈرز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہرات شہر میں طالبان کے امر بالمعروف اہلکاروں کی جانب سے اپنی ایک خاتون ملازمہ کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
روزنامہ 8 صبح کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ امدادی کارکن ہرات کے صوبائی اسپتال کے شعبۂ اطفال میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہیں اپنے شوہر کی موجودگی میں، ڈیوٹی پر جاتے ہوئے راستے میں حراست میں لیا گیا۔
طالبان کی اس کارروائی نے ایک بار پھر صحت کے شعبے سے وابستہ کارکنوں، خصوصاً خواتین طبی عملے کی سلامتی اور تحفظ کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔




