پاکستان

محرم الحرام: کوئٹہ میں سکیورٹی و سہولیات کے انتظامات حتمی، مرکزی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

محرم الحرام: کوئٹہ میں سکیورٹی و سہولیات کے انتظامات حتمی، مرکزی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی، بجلی، گیس اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساتویں، نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ عزاداروں کو تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ متعلقہ اداروں کو صفائی، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، بلا تعطل بجلی و گیس فراہمی اور ہسپتالوں میں ہنگامی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button