تاریخ اسلام

تھائی لینڈ میں 600 سالہ تاریخی مسجد کی دوبارہ افتتاحی تقریب؛ جنوب مشرقی ایشیا میں اسلامی تہذیب اور بین المذاہب ہم آہنگی کی قدیم علامت کی بحالی

تھائی لینڈ کے صوبہ پرا ناخون سی آیوتھایا میں واقع تاریخی مسجد "کودی چوا” کو دو سالہ تعمیرِ نو اور مرمتی منصوبے کی تکمیل کے بعد ایک باوقار سرکاری تقریب کے ذریعہ دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ مسجد تھائی لینڈ میں اسلامی طرزِ تعمیر کی قدیم ترین یادگاروں میں شمار ہوتی ہے اور اس کی بحالی نے سلطنتِ سیام میں مسلمانوں کی گہری تاریخی جڑوں کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

روزنامہ الشرق الاوسط کے مطابق یہ مسجد صرف ایک عبادت گاہ نہیں بلکہ گزشتہ صدیوں میں عالمِ اسلام اور مشرقی ایشیا کے درمیان قائم سمندری تجارتی روابط اور تہذیبی تعلقات کی ایک زندہ نشانی بھی ہے۔

اس تاریخی عمارت کی دوبارہ افتتاحی تقریب میں حکومتی، ثقافتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

تھائی لینڈ کے ثقافتی حکام نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ چھ صدیوں پر محیط اس تاریخی ورثے کا تحفظ ملک کے مذہبی تنوع، بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلم برادری کی ثقافتی و تاریخی خدمات کے اعتراف کا عملی مظہر ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button