عراق

عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ کا بصرہ–شلمچہ ریلوے منصوبہ کی رکاوٹیں تین ماہ میں دور کرنے کا اعلان

عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ کا بصرہ–شلمچہ ریلوے منصوبہ کی رکاوٹیں تین ماہ میں دور کرنے کا اعلان

عراق کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے بصرہ سے شلمچہ تک اسٹریٹجک ریلوے منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بنیادی ڈھانچے کا اہم منصوبہ عراق آنے والے زائرین کی آمد و رفت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، تاہم ماضی میں صوبہ بصرہ میں زمینوں سے متعلق مسائل اور مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی بدامنی کی وجہ سے اس کی پیش رفت سست روی کا شکار ہو گئی تھی۔

مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بصرہ کی مقامی انتظامیہ نے مالی معاوضہ ادا کرنے اور متبادل اراضی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ آئندہ تین ماہ کے دوران ان رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

یہ ریلوے منصوبہ لاکھوں زائرین، بالخصوص زیارتِ اربعینِ حسینیؑ جیسے عظیم اجتماعات میں شریک ہونے والوں کے لئے زیادہ آرام دہ، محفوظ اور سہل سفری سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ زمینی سرحدی گزرگاہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button