خبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراق

مرکز الفرات میں عراق کی معیشت کا جائزہ

ثقافتی میڈیا ادارہ النبأ کے ہفتہ وار نشستوں کے تسلسل میں، مرکز برائے ترقی و اسٹریٹیجک اسٹڈیز الفرات، جو شہر مقدس کربلا میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ مراکز میں سے ہے، نے ایک تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بحران کے بننے کے حالات میں عراق کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ نشست ثقافتی- میڈیا ادارہ النبأ میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی اساتذہ، تحقیقی مراکز کے سربراہان اور محققین کی ایک جماعت نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں مرکز الفرات کے محقق حامد عبدالحسین الجبوری نے علاقائی بحران کے حالات میں عراق کی معاشی تبدیلیوں کے محور پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

اس تحقیق میں کئی معاشی محوروں، بالخصوص عراق کی تیل کی برآمدات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بحران کے دور میں تیل کی برآمدات کے رجحان کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار اور ڈیٹا پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button