عراق

عراق؛ نینویٰ میں بعثی رژیم کے ایک سرکردہ اور مطلوب سردار کی گرفتاری

عراقی سکیورٹی فورسز نے صوبہ نینویٰ میں ایک خصوصی اور اچانک کارروائی کے دوران کالعدم بعث پارٹی کے ایک اہم اور سرکردہ سردار کو گرفتار کر لیا۔

یہ اہم سکیورٹی کامیابی کئی ماہ پر محیط مسلسل انٹیلی جنس سرگرمیوں، مشتبہ نقل و حرکت کی کڑی نگرانی اور معلومات کے باریک بینی سے تجزیے کے بعد حاصل ہوئی ہے، جسے علاقہ میں دہشت گردی اور بعثی فکر کے خاتمہ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق یہ کارروائی عدالتی احکامات پر عمل درآمد اور مفرور افراد کے قانونی تعاقب کے سلسلے میں انجام دی گئی۔

اس اقدام کا مقصد ریاستی اداروں کی عملداری کو مضبوط بنانا، پائیدار استحکام کو فروغ دینا اور شمالی عراق میں شہریوں کے مکمل امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لئے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button