ہندوستان
ہندوستان :بازار میں پلاسٹک نوٹ متعارف کرانے پر آر بی آئی کا غور، پائلٹ پروجیکٹ متوقع
ہندوستان :بازار میں پلاسٹک نوٹ متعارف کرانے پر آر بی آئی کا غور، پائلٹ پروجیکٹ متوقع
نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) ملک میں پالیمر (پلاسٹک) کرنسی نوٹ متعارف کرانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ حالیہ بورڈ میٹنگوں میں اس موضوع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کاغذی نوٹوں کی بڑھتی ہوئی چھپائی لاگت، جلد خراب ہونے اور نقدی کی مسلسل بڑھتی طلب کے پیش نظر پلاسٹک نوٹوں کو بہتر متبادل سمجھا جا رہا ہے۔
آر بی آئی جلد ہی پلاسٹک نوٹوں کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کر سکتا ہے۔ دنیا کے تقریباً 60 ممالک پہلے ہی پالیمر نوٹ استعمال کر رہے ہیں، جبکہ بھارت میں 2012 کا تجربہ تکنیکی مسائل کے باعث کامیاب نہ ہو سکا تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی کے سبب اب اس منصوبے کو دوبارہ آگے بڑھانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔




