عراق
عراق کے صوبہ کرکوک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ
عراق کے صوبہ کرکوک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ
عراق کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کرکوک میں کئی دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے متعدد خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی "مڈل ایسٹ نیوز” کے مطابق یہ کارروائی دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری سکیورٹی کوششوں کے سلسلے میں انجام دی گئی۔ عراقی فورسز اب بھی غیر محفوظ علاقوں کی تطہیر اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
کرکوک اب بھی سکیورٹی خطرات سے متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ امن و استحکام کے قیام کے لئے فوجی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔




