عراق

عراقی صدر کی کربلا کی روحانی حیثیت اور شہری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور

عراقی صدر کی کربلا کی روحانی حیثیت اور شہری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور

عراق کے صدر نزار آمیدی نے مقدس شہر کربلا کے دورے کے دوران روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے پر حاضری دے کر زیارت کی۔

اس کے بعد مقامی حکام سے ملاقات کے دوران عراقی صدر نے عالمِ اسلام کے قلب میں مقدس شہر کربلا کی خصوصی اور تاریخی حیثیت پر زور دیا۔

انہوں نے زائرین کے شایانِ شان کربلا میں رفاہی، شہری اور ترقیاتی سہولیات کو بہتر بنانا ضروری قرار دیا۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، نزار آمیدی نے مقدس شہر کربلا کو دینی تابندگی کا مرکز اور مزاحمت کی علامت قرار دیا اور اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں کے خلاف جدوجہد میں تاریخی فتووں کے اجراء میں اس شہر کے مرکزی کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button