عراق
روز عرفہ اور عید قربان کی زیارت میں شرکت کے لئے لاکھوں ملکی و غیر ملکی زائرین کی شہر مقدس کربلا میں آمد
روز عرفہ اور عید قربان کی زیارت میں شرکت کے لئے لاکھوں ملکی و غیر ملکی زائرین کی شہر مقدس کربلا میں آمد
شہر مقدس کربلا روز عرفہ اور عید قربان کے موقع پر اندرون و بیرونِ عراق سے آنے والے لاکھوں زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہو رہا ہے۔
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی زائرین، روضۂ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت اور عبادتی مراسم کی ادائیگی کے لئے کربلا مقدس کا رخ کر رہے ہیں۔
«الفرات نیوز» کے مطابق عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان مناسبتوں کے دوران بڑی تعداد میں غیر ملکی زائرین بھی شہر مقدس کربلا پہنچیں گے، اور امسال کی زیارتی تقریبات اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے لاکھوں عاشقوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گی۔




